Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

نو منتخب چیف جسٹس کا سپریم کورٹ میں پہلا دن، ایک گھنٹے میں کتنے مقدمات کی سماعت کی؟

6 مقدمات کو مختلف وجوہات کی بنا پر عدالتی وقفے تک ملتوی کردیا گیا
شائع 28 اکتوبر 2024 11:44am

جسٹس یحییٰ آفریدی کا بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ میں پہلا دن، چیف جسٹس یحیی آفریدی نے ایک گھنٹہ 15 منٹ میں 24 مقدمات کی سماعت مکمل کی۔

سپریم کورٹ میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے بطور چیف جسٹس پہلے دن ساڑھے 9 بجے سے عدالتی وقفے تک 30 مقدمات کی سماعت کی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ایک گھنٹہ 15 منٹ میں 24 مقدمات کی سماعت مکمل کی، 30 میں سے 6 مقدمات کو مختلف وجوہات کی بنا پر عدالتی وقفے تک ملتوی کردیا گیا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال بینچ نمبر ایک میں کیسز کی سماعت کر رہے تھے۔

Supreme Court

اسلام آباد

justice yahya afridi

chief justice yahya afridi