Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اقوام متحدہ نے سلامتی کونسل کا اجلاس آج طلب کرلیا

صدر سلامتی کونسل کے مطابق روس، چین، الجزائر نے ایرانی درخواست کی حمایت کی
شائع 28 اکتوبر 2024 09:30am

ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرگئی۔ تہران پر اسرائیل کے حملوں کا معاملہ سلامتی کونسل میں پہنچ گیا۔

اقوام متحدہ نے سلامتی کونسل کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ صدر سلامتی کونسل کے مطابق روس، چین، الجزائر نے ایرانی درخواست کی حمایت کی۔ ایران نے اسرائیلی حملے کے بعد اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیلی حملوں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے نہ کم سمجھنا چاہیے اور نہ ہی بڑھا چڑھا کر پیش کرنا چاہیے۔

گزشتہ دنوں اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے ایرانی فوجیوں کے اہل خانہ سے بات کرتے ہوئے خامنہ ای نے کہا کہ صیہونی ایران کے حوالے سے غلط اندازہ لگا رہے ہیں اور وہ اب تک ایرانی عوام کی طاقت اور عزم کو نہیں سمجھ سکے، ہمیں انہیں یہ سمجھانے کی ضرورت ہے۔

united nation

Iran