Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا کی عوام کو لائف انشورنس فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ منظور

خیبرپختونخوا حکومت کی اس فلاحی اسکیم کا مقصد غریب اور کمزور طبقے کو مالی تحفظ فراہم کرنا ہے
شائع 27 اکتوبر 2024 01:46pm

مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے بعد عوام کو لائف انشورنس فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ منظور کیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کی اس فلاحی اسکیم کا مقصد غریب اور کمزور طبقے کو مالی تحفظ فراہم کرنا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ صوبے کی 49 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے، لائف انشورنس فلاحی اسکیم کا مقصد غریب اور کمزور طبقے کو مالی تحفظ فراہم کرنا ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ صوبے کی 49 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے، ایک فرد کی موت پورے خاندان کو مالی بحران میں مبتلا کر دیتی ہے۔ جانی نقصان کی تلافی ناممکن ہے مگر حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے یہ بڑا اقدام ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی فوتگی پر خاندان کو 5 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ 60 سال سے کم عمر کے افراد کی موت پر ورثاء کو 10 لاکھ روپے تک مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

بیرسٹر سیف نے بتایا کہ حکومت صوبائی سطح پر انشورنس کمپنی کے قیام کی تجویز پر بھی غور کر رہی ہے، منصوبہ خیبرپختونخوا میں فلاحی ریاست کے قیام کی جانب ایک اور اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

خیبر پختونخوا

Barrister Muhammad Ali Saif

life ensurance