Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ کے 8 بینچز 28 اکتوبر سے مقدمات کی سماعتیں کریں گے

چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ نے ججز روسٹر جاری کردیا
شائع 27 اکتوبر 2024 09:30am

سپریم کورٹ کے 8 بینچز 28 اکتوبر سے مقدمات کی سماعتیں کریں گے، چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ نے ججز روسٹر جاری کردیا۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ نے ججز روسٹر جاری کردیا، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت رجسٹرار نے 28 اکتوبر سے یکم نومبر اور 4 نومبر سے 8 نومبر کے بینچز کا روسٹر جاری کردیا۔

سپریم کورٹ کے 8 بینچز 28 اکتوبر سے مقدمات کی سماعتیں کریں گے، ججز روسٹر کے مطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن بینچ نمبر ایک میں شامل ہوں گے، جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ نمبر ٹو اور جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عرفان سعادت بینچ نمبر 3 میں شامل ہیں۔

اسی طرح بینچ نمبر 4 جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل ہوگا جبکہ بینچ نمبر پانچ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا۔

نو منتخب چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا، سپریم جوڈیشل کونسل کی بھی تشکیل نو

ججز روسٹر کے مطابق بینچ نمبر 6 میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی، بینچ نمبر 7 میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس نعیم اختر افغان جبکہ بینچ نمبر 8 میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل مقدمات کی سماعت کریں گے۔

4 نومبر سے 8 نومبر کے لیے بھی ججز روسٹر جاری کر دیا گیا، روسٹر کے مطابق بینچ نمبر ایک چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل ہوگا اور بینچ نمبر 2 میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی شامل ہوں گے۔

بینچ نمبر 3 میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ، بینچ نمبر 4 میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عرفان سعادت خان، بینچ نمبر 5 میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی، بینچ نمبر 6 میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس نعیم اختر افغان، بینچ نمبر 7 میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس ملک شہزاد اور بینچ نمبر 8 میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہوں گے۔

Supreme Court

اسلام آباد

justice yahya afridi

judges roster

chief justice yahya afridi

supreme court judges roster