Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنونی چینی مداح سائیکل پر رونالڈو سے ملنے سعودی عرب پہنچ گیا

مداح کا کہنا تھا کہ اس کا اپنے فٹ بال اسٹار سے ملاقات کا بچپن کا خواب پورا ہوگیا
شائع 26 اکتوبر 2024 01:50pm
تصویر بشکریہ: ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ
تصویر بشکریہ: ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ

پرتگالی فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں جو ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آتے ہیں۔

مگر کھلاڑی کا ایک ایسا جنونی مداح سامنے آیا ہے جو ان سے ملاقات کے لیے سائیکل پر سفر کر کے ان سے ملاقات کے لیے پہنچ گیا۔

چین سے تعلق رکھنے والا رونالڈو کا گونگ نامی نوجوان مداح سائیکل پر 13 ہزار کلومیٹر سفر کر کے ملاقات کرنے سعودی عرب پہنچ گیا۔

رونالڈو کی قرآن کی تلاوت کرتے وائرل ویڈیو کی حقیقت

چینی میڈیا کے مطابق چینی نوجوان اپنے ہیرو فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو سے ملنے کے لیے سات ماہ تک سائیکل چلا کر چین سے سعودی عرب پہنچا۔

سعودی عرب واپسی پر رونالڈو کا ’ السلام وعلیکم’، ویڈیو وائرل

رپورٹ کے مطابق گونگ مغرب کی طرف جانے سے پہلے شمال کی طرف بیجنگ گیا، پھر سنکیانگ سے قازقستان میں داخل ہوا، اور جارجیا، ایران اور قطر سمیت دیگر چھ ممالک سے گزر کر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچا، جہاں اس نے اپنے پسندیدہ فٹ بالر سے ملاقات کی۔

20 اکتوبر کو گونگ نے رونالڈو سے النصر فٹبال کلب کے سامنے ملاقات کی۔ گونگ کا کہنا تھا کہ اس کا اپنے فٹ بال اسٹار سے ملاقات کا بچپن کا خواب پورا ہوگیا۔

Saudia Arabia

travel

christiano ronaldo

cycle

chinese fan

thousand miles