26 ویں ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں تیسری درخواست جمع
سپریم کورٹ میں 26 ویں ترمیم کے خلاف تیسری درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پارلیمان عدلیہ کی آزادی کے خلاف ترمیم نہیں کرسکتی، 26 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں وفاقی حکومت ،وزارت قانون اور اٹارنی جنرل کو فریق بنایا بنایا گیا۔ سپریم کورٹ میں 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواست ایڈوکیٹ میاں آصف کی جانب سے 184(3) کے تحت دائر کی گئی۔
جس میں میں وفاقی حکومت ،وزارت قانون اور اٹارنی جنرل کو فریق بنایا بنایا گیا ہے۔ درخواست میں 26 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ پارلیمان عدلیہ کی آزادی کے خلاف ترمیم نہیں کرسکتی۔
درخواست میں کہا گیا کہ عدلیہ کی آزادی آئین کے بنیادی ڈھانچہ کا جز ہے، پارلیمان کی عدالتی امورمیں مداخلت عدلیہ کی آزادی اورانصاف فراہمی کو متاثرکرتی ہے۔
سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف ایک اور درخواست دائر
26 آئینی ترمیم سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج، ’ترمیم عدلیہ کی آزادی پر براہ راست حملہ ہے‘
Comments are closed on this story.