Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئینی ترمیم سے چیف جسٹس کی تقرری کے طریقہ پر عدالتی محاذ میں نیا فساد پیدا ہوگیا، لیاقت بلوچ

سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کا خط ججوں کی تقسیم کی نئی لہر پیدا کرے گا، نائب امیر جماعت اسلامی
شائع 26 اکتوبر 2024 09:51am

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم میں چیف جسٹس کی تقرری کے طریقہ کار نے عدالتی محاذ میں نیا فساد پیدا کردیا ہے، سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کا خط ججوں کی تقسیم کی نئی لہر پیدا کرے گا۔

اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کوئی بھی رہا، کوئی بھی ہو، استحکام آئین کی پابندی سے آئے گا۔ متنازع آئینی ترمیم نے تنازع پیدا کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب آئین کی تشریح ہر کوئی کرے گا، 27 اکتوبر کو پاکستان و دنیا بھر میں کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر فلسطین اہم ترین ایشوز ہیں ۔ پاکستان کے 88 فیصد عوام اپنے آپ کو پاکستانی کہنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

پاکستان

26th amendment