Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہورمیں ڈیجیٹل ڈاکوؤں کی انٹری، جیمرز استعمال کرکے متعدد وارداتیں

سفید گاڑی میں ریکی کرکے ایک کے بعد ایک واردات سے کروڑوں روپے لوٹ لیے
اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2024 09:55am

لاہورمیں ڈیجیٹل ڈاکوؤں کی انٹری ہوگئی، پولیس اب تک موبائل فون سروس معطل کرکے وارداتیں کرنے والوں کا سراغ نہ لگاسکی.

سفید گاڑی میں ریکی کرکے ایک کے بعد ایک واردات سے کروڑوں روپے لوٹ لیے۔ لاہورکاپوش علاقہ ڈیفنس ایک ایسےڈکیت گینگ کےنشانے پرہے جو دوران واردات جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔

پانچ رکنی گروہ جیمرز کا استعمال کرکےجائے واردات اورملحقہ گلیوں میں موبائل فون سروسزمعطل کردیتا ہے۔ ڈیجیٹل ڈکیت گروہ نےڈیفنس اے میں شہری مبشرکےگھر واردات میں دو ڈیوائسز کا استعمال کرکےموبائل فون سگنلز ڈراپ کیے اور محض آٹھ سےدس منٹ میں پینتیس تولےسونا ۔ قیمتی گھڑیاں اورنقدی ملا کرایک کروڑ سےزائد کی لوٹ مارکی۔

آرگنائزڈ کرائم یونٹ کےمطابق گینگ میں ایک ادھیڑعمر بھی شامل ہے، ڈکیتوں کا گروہ اس سےقبل بھی اسی نوعیت کی وارداتیں کرچکا ہے۔

رہائشیوں کی مالی حیثیت کا تعین کرکےڈکیتی کی منصوبہ بندی کرنےوالا گروہ - منفرد طریقہ واردات کی بدولت ڈیفنس کے رہائشیوں کےلیےخوف کی علامت جبکہ پولیس کے لیے یہ ٹیسٹ کیس بن چکا ہے۔

پاکستان

lahore