Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف نے پولیس پر قیدیوں کو فرار کروانے کا الزام لگادیا

قیدی وینز پر حملے کا واقعہ پولیس نے خود کرایا، شیخ وقاص
اپ ڈیٹ 25 اکتوبر 2024 08:25pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پولیس پر قیدیوں کو فرار کروانے کا الزام لگا دیا اور کہا کہ قیدی وینز پر حملے کا واقعہ پولیس نے خود کرایا ہمارے اسی سے زائد لوگوں کو آج سنگجانی تھانے کی ایف آئی آر میں عدالت پیش کیا گیا، واپسی پر گاڑیاں روک کر ہمارے کارکنان کو کہا گیا کہ یہاں سے فرار ہوجاؤ مگر ہمارے ورکرز اور ایم پی ایز وہاں کھڑے ہیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے سنگجانی کے مقام پر قیدی وینوں پر نامعلوم افراد کے حملے کو پولیس کا ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے بیاسی کے قریب رہنما عدالت میں پیش کیے گئے، سب افراد سنگجانی ایف آئی آر میں پیش ہوئے، جس میں جج صاحب کی جانب سے انہیں بری کر دیا گیا، سنگجانی واقعے میں بری کے بعد سکریٹریٹ واقعے میں تمام افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

شیخ وقاص نے بتایا کہ تمام افراد کو 3 قیدی وین میں اٹک جیل منتقل کیا جا رہا تھا، ان 82 افراد میں ہمارے ایم پی ایز اور سرکاری ملازمین شامل ہیں، تھانہ ترنول کے علاقے میں ہمارے رہنماؤں پر حملہ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت جو ڈرامہ کرنا چاہتی ہےوہ ڈرامہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہمارے خلاف پلانگ ہو رہی ہے، ہمارے لوگ بھاگیں گے نہیں، وہیں موجود رہے گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں سنگجانی ٹول پلازہ پر قیدیوں کی تین وینز پر نامعلوم ملزمان نے حملہ کیا تھا، حملے مں پی ٹی آئی کے تین ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار ہوگئے، جنہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

قیدیوں کی وین پر حملہ: ترنول کے ایس ایچ او نے اپنے ہاتھ سے وین کے شیشے توڑے، گنڈا پور کا الزام

قیدی وینز پر حملہ: پی ٹی آئی ایم پی اے کے بیٹے سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا، عطا تارڑ

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ تمام فرار قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، جنہیں اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔

prisoners

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Sheikh Waqas Akram

Prisoners Released

prisoner van firing