Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لڑکی سے زیادتی کی ویڈیو بنانے والے کی عمر قید برقرار

عبدالباسط سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے، ویڈیو لیک کرنے کی دھمکی دے کر کئی بار زیادتی کی، لاہور ہائی کورٹ
شائع 25 اکتوبر 2024 05:56pm

لڑکی کا ریپ کرکے ویڈیوز بنانے والے مجرم سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ آگیا۔ عدالت نے مجرم عبد الباسط کی عمر قید برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کردی۔

جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس امجد رفیق نے تحریری فیصلے میں کہا کہ ملزم کی اس حرکت کو معصوم غلطی نہیں سمجھا جاسکتا۔ پراسکیوشن اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔ مجرم اس سے قبل ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث رہا ہے۔

پراسیکیوشن کے فراہم کردہ ریکارڈ کے مطابق مجرم بچپن ہی سے متاثرہ لڑکی سے شادی کا خواہش مند تھا۔ مجرم نے متاثرہ لڑکی کی ماں سے تعلق بنایا اور پھر لڑکی کو نشہ آور چیز کھلاکر آبرو ریزی کی اور ویڈیو بنالی۔

مجرم بار بار متاثرہ لڑکی کو نازیبا ویڈیو لیک کرنے کی دھمکی دے کر کئی بار زیادتی کرچکا ہے۔ عبدالباسط کے خلاف ملتان میں 2018 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ٹرائل کورٹ نے 2022 میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

Rape Case

BLACKMAILING

LIFE SENTENCE

Abdul Basit

VIDEO CLIP