Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت کا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم لانے کا فیصلہ

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم نجی قانون سازی کے ذریعے لائی جائے گی، ذرائع
شائع 25 اکتوبر 2024 05:26pm

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم لانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم نجی قانون سازی کے ذریعے لائی جائے گی، 26 ویں آئینی ترمیم سے مطابقت کے لیے ترمیم لائی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں منگل کو ترمیم لائی جائے گی، حکومتی اراکین کو اسمبلی اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے رواں سال ستمبر میں صدر مملکت آصف زرداری پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد اب یہ قانون بن گیا ہے۔

اس سے قبل وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے آرڈیننس کی منظوری دی تھی۔

Supreme Court

اسلام آباد

amendments

Practice and Procedure Amendment Ordinance 2024

Supreme Court Amendment Practice and Procedure Ordinance

practice and procedure ordinance