Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی بہنوں کی ضمانت منظوری سے متعلق فیصل واوڈا کا بیان آگیا

میرا یہ دعوی اور وعدہ بھی پورہ ہوا، سابق وفاقی وزیر
شائع 25 اکتوبر 2024 04:50pm

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا خان صاحب کی بہنوں کی رہائی کے لیے کوشش کروں گا اور آج الحمداللہ ان کی ضمانت ہوچکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی ضمانت منظوری سے متعلق جاری کیے گئے اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ ‏گزشتہ رات میں نے کہا تھا خان صاحب کی بہنوں کی رہائی کے لیے کوشش کروں گا اور آج الحمداللہ ان کی ضمانت ہو چکی ہے۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ بکاؤ اور بھگوڑی پی ٹی آئی کی لیڈر شپ جب اپنے لیڈر خان کی بہنوں کو جیل میں ایک دفعہ بھی پوچھنے تک نہیں گئی تو قوم کو ان کی اصلیت سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا گیم ہورہا ہے؟

انہوں ںے کہا کہ میں قوم کو سچ بتاتا رہوں گا اور یہ لیڈر شپ آپ سے چھپاتی رہے گی میرا یہ دعوی اور وعدہ بھی پورا ہوا۔

اسلام آباد

imran khan

faisal vawda

Aleema Khan

Uzma Khan

senator faisal vawda

faisal vavda