کینیڈا میں خوفناک کار حادثہ چار بھارتی شہریوں کی جان لے گیا
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ٹیسلا کار دو سڑکوں کے درمیان بنے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، آگ لگنے کے باعث گاڑی میں موجود چار بھارتی ہلاک ہوگئے۔
یہ فی الحال واضح نہیں ہوسکا کہ متاثرین کہاں جا رہے تھے یا ان کا ٹیسلا کار سیلف ڈرائیونگ ماڈل تھی یا نہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کار حادثے میں ہلاک ہونے والے دو بہن بھائی، کیتا گوہل اور نیل گوہل جن کا تعلق گجرات سے تھا ان کے ہمراہ 2 اور لوگ موجود تھے جو کار ٹیسلا میں آگ لگنے سے ہلاک ہوئے۔
ایک شخص جو حال ہی میں کینیڈا کا شہری بنا تھا وہ بھی اس حادثے میں ہلاک ہو گیا۔ ٹیسلا کے ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد اس کی بیٹری میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
آگ میں جلتی ٹیسلا کے قریب سے جانے والے ایک شخص نے گاڑی سے 20 سالہ خاتون کو نکالنے کی کوشش کی ہسپتال لے جانے پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
ایک عینی شاہد کے مطابق کئی کاریں مدد کے لیے رکیں اور حادثے کا شکار افراد کی مدد کے لیے گاڑی کی کھڑکیاں توڑنے کی کوشش کیں۔
ٹورنٹو فائر کے ڈپٹی چیف جم جیسپ نے وضاحت کی کہ الیکٹرک گاڑیوں میں لگنے والی آگ بجھانے کے لیے بہت زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ آگ بجھانے کے بعد، فائر فائٹرز نے گاڑی کی بیٹری کو ریت سے بھرے ڈمپسٹر میں رکھ کر اور اسے محفوظ مقام پر پہنچا کر اسے احتیاط سے ٹھکانے لگایا۔
Comments are closed on this story.