Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

فل کورٹ ریفرنس میں کئی ججز کی عدم شرکت

چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کی ریٹارمنٹ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سپریم کورٹ میں ہوا تھا۔
شائع 25 اکتوبر 2024 02:35pm

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس ہوا جس میں متعدد سینئر ججز شریک نہیں ہوسکے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ تیرہ ماہ سے زائد عرصے تک عہدے پر رہنے کے بعد آج ریٹائر ہو جائیں گے۔

چیف جسٹس قاضی فائز کے اعزاز میں الوداعی ریفرنس میں سپریم کورٹ کے5 ججز جسٹس منیب اختر ،جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس شہزاد احمد ملک شریک نہیں ہوئے جب کہ جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے لیے بیرون ملک ہیں۔

سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس کو براہ راست نشر کیا گیا۔ الوداعی ریفرنس میں جسٹس یحییٰ آفریدی ،جسٹس امین الدین خان ،جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر ،جسٹس حسن اظہررضوی اور جسٹس شاہد وحید، جسٹس مسرت ہلالی ،جسٹس عرفان سعادت خان ،جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس عقیل عباسی شریک ہوئے۔

ایڈہاک ججز جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں بھی شریک ہوئے۔ شریعت اپیلیٹ بنچ کے دو عالم ججز بھی فل کورٹ ریفرنس میں موجود تھے۔ الوداعی ریفرنس میں 12 مستقل جج صاحبان، 2 ایڈہاک ججز اور 2 عالم ججز شریک ہوئے ۔۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں الوداعی ریفرنس میں مجموعی طور پر 5 ججز شریک نہیں ہوئے۔

Supreme Court

پاکستان