Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
29 Ramadan 1446  

دیپالپور: ٹک ٹاکر اسٹاف نرس نے تیماردار کو تھپڑ مار دیا

ہسپتال انتظامیہ نے اسٹاف نرس کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کردی
اپ ڈیٹ 25 اکتوبر 2024 08:31pm

دیپالپور کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ٹک ٹاکر اسٹاف نرس نے نوزائیدہ کے ہمراہ آنے والے تیماردار کو تھپڑ مار دیا۔

ہسپتال انتظامیہ نے اسٹاف نرس کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کردی۔ تفصیلات کے مطابق فرید کوٹ کے رہائشی محمد ندیم ایمرجنسی بلاک میں بیوی کے ہمراہ نوزائدہ لے کر آیا۔

مبینہ طور پر بچے کو انجکشن لگانے میں غفلت کا مظاہرہ کرنے پر محمد ندیم نے شکایت کی۔ اس دوران مشہور ٹک ٹاکر سٹاف نرس زنیرہ عباس نے ایمرجنسی کے احاطہ میں شہری کو تھپڑ رسید کر دیا۔

اس سے قبل ٹک ٹاکر سٹاف نرس نے شہرت حاصل کرنے کے لئے حاضر سروس سب انسپکٹر کو تھپڑ مارا تھا۔ ہسپتال میں دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک بنانے کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آ چکی ہیں۔

پاکستان

punjab