Aaj News

جمعہ, نومبر 29, 2024  
27 Jumada Al-Awwal 1446  

بہاولنگر: ایکسائز اہلکاروں کی غفلت، ڈرائیور ٹرالے کے نیچےآکر جاں بحق

بھائی کی مدعیت میں 4 ایکسائز اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج
شائع 25 اکتوبر 2024 09:02am

بہاولنگر میں ایکسائز اہلکاروں کی غفلت کے باعث احمد دین نامی شخص اپنے ہی ٹرالے کے نیچے آ کر جاں بحق ہوگیا۔

حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کرلی۔ پولیس نے بھائی کی مدعیت میں چار ایکسائز اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

منچن آباد روڈ بہاولنگر پر ایکسائز اہلکاروں نے ناکہ بندی کر کے ٹریکٹر ٹرالی کو روکا اور پانچ ہزار روپے رشوت طلب کی۔ رشوت نہ دینے پر عبداللہ نامی اہلکار نے ٹریکٹر کی ڈرائیونگ سنبھال لی اور احمد دین اور ظفر کو زبردستی ساتھ بٹھا لیا۔

اس دوران ٹریکٹر کو لے جاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث احمد دین گر گیا اور اپنے ہی ٹرالے کی زد میں آ کر زخمی ہوگیا، اسپتال پہنچ کر جاں بحق ہوگیا۔

پاکستان

punjab