لاہور کا ڈیفنس جدید ڈاکوؤں کے نشانے پر، حیرت انگیز طریقے سے وارداتیں
لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی جدید ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے، جدید آلات اور بھاری اسلحے سے لیس ڈکیتوں نے گر کا صفایا کردیا۔
مبشر نامی متاثڑہ شہری نے بتایا کہ گھر میں داخل ہونے والے پانچوں ڈاکوؤں کا قد چھ فٹ یا اس سے زائد تھا۔ ڈاکوؤں میں سے دو کے پاس پستول جبکہ تین کے پاس رائفلز تھیں۔
گھر کے مالک مبشر نے کہا کہ ڈاکوؤں کے پاس موبائل جیمر بھی تھا، ڈاکوؤں کے پاس سبز رنگ کی ایک ڈیوائس تھی جس سے انہوں نے موبائل فون اور وائے فائے کے سگنلز جیم کر دیئے تھے۔
کراچی: بیمار بیٹی کے علاج کیلئے بیوی کے زیورات بیچنے والا نوجوان ڈکیتوں کے ہاتھوں قتل
متاثرہ شہری کے مطابق ڈاکوؤں نے چہروں کو ماسک سے ڈھانپ رکھا تھا اور تمام ڈاکوؤں نے دستانے پہن رکھے تھے، ڈاکوؤں نے شلوار قمیض اور ایک ہی برانڈ کے شوز اور پہن رکھے تھے۔
متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ گزشتہ بارہ دنوں کے دوران ڈیفنس میں یہ اسی طرح کی چوتھی واردات ہے۔
Comments are closed on this story.