Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں 73 افسران کی بطور اسپیشل مجسٹریٹ تعیناتی، نوٹیفکیشن جاری

پہلی مرتبہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی تصاویر نوٹیفکیشن پر آویزاں
شائع 24 اکتوبر 2024 01:50pm

حکومت پنجاب نے لاہور میں 73 افسران کو اسپیشل مجسٹریٹ تعینات کر دیا، پہلی مرتبہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی تصاویر نوٹیفکیشن پر آویزاں کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور میں 73 افسران کو اسپیشل مجسٹریٹ تعینات کر دیا گیا۔

اسپیشل مجسٹریٹس کو پرائس کنٹرول کے حوالے سے خلاف ورزیوں پر ٹرائل کا اختیار دیا گیا، تمام افسران کو اپنے علاقے میں مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کے اختیارات حاصل ہوں گے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور کی درخواست پر محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

محکمہ لوکل گورنمنٹ کے 10 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، لائیو اسٹاک کے 10 ڈپٹی ڈائریکٹرز کو تعینات کیا گیا جبکہ 30 ویٹرنری آفیسرز اور 5 اسسٹنٹ میٹرو پولیٹن آفیسرز کو تعینات کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق18 زونل افسران کو اسپیشل مجسٹریٹ تعینات کیا گیا ہے جبکہ تمام افسران کو مختص کردہ علاقوں میں اختیارات تفویض کیے جائیں گے۔

lahore

Punjab Government

Special Magistrate