جے یو آئی نے ترمیم کیلئے مولانا پر دباؤ سے متعلق سلمان اکرم راجا کا بیان مسترد کردیا
اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے آئینی ترمیم کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کے بیان کی تردید کی ہے۔
نجی چینل پر گفتگو کے دوران کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اگر وہ اغوا ہونے والے ہوتے تو وہ سب سے آسان ہدف ہوتے، مگر ان کے ساتھ کسی نے چھیڑ چھاڑ نہیں کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی جسٹس یحییٰ آفریدی کی نامزدگی کو قبول کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”دستوری ادارے نے دستوری طریقے کے تحت انہیں چنا ہے۔“
کامران مرتضیٰ نے واضح کیا کہ لوگوں کی رائے میں اختلاف ہو سکتا ہے، مگر اب وہ سب کے چیف جسٹس ہیں۔ یہ بیان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ جے یو آئی عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتی ہے اور ان کی نامزدگی کے حوالے سے کوئی تنازع نہیں چاہتی۔
Comments are closed on this story.