Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جسٹس منصور علی شاہ نئے چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے

جسٹس منصور علی شاہ کل فیملی سمیت عمرے پر روانہ ہوں گے، ذرائع
شائع 23 اکتوبر 2024 09:07pm

جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے لیے کل (بروز جمعرات) مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے، ان کی واپسی نئے چیف جسٹس کے حلف اٹھانے کے بعد ہوگی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے الوداعی ریفرنس اور نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کل فیملی سمیت عمرے پر روانہ ہوں گے، ان کی وطن واپسی یکم نومبر کو ہوگی۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں 25 اکتوبر کو الوداعی فل کورٹ ریفرنس ہوگا، جس سے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی بھی خطاب کریں گے۔

صدر آصف علی زرداری 26 اکتوبر کو جسٹس یحییٰ آفریدی سے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں 11 بجے منعقد ہوگی، جس میں 300 مہمان شرکت کریں گے۔

اس طرح جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں الوداعی تقریب اور نئے چیف جسٹس یخییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

umrah

justice mansoor ali shah

justice yahya afridi

Oath taking ceremony

New Chief Justice of Pakistan