Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

26 ویں آئینی ترمیم میثاق جمہوریت کی تکمیل ہے، وزیراعظم

آئینی ترمیم سے عام آدمی کو برسوں سے زیرالتوا مقدمات میں انصاف نہیں ملتا، شہباز شریف
شائع 22 اکتوبر 2024 02:58pm

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم سیاسی و معاشی استحکام میں سنگ میل ہے اور میثاق جمہوریت کی تکمیل ہے، ترمیم ملکی ترقی و خوشحالی کا باعث بنے گی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ترمیم میں صدر مملکت، بلاول بھٹو اور نواز شریف کا بھرپور تعاون رہا جبکہ مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئینی ترمیم سے عام آدمی کو برسوں سے زیرالتوا مقدمات میں انصاف نہیں ملتا، جوڈیشل بینچ کے قیام سے عام آدمی کو سہولت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم پر حکومت میں شامل اتحادیوں کے ساتھ مشاورت ہوئی، یہ ترمیم سیاسی رہنماؤں کے درمیان مشاورت کی عکاس ہے۔ آئینی ترمیم 2006 میں طے پانے والے میثاق جمہوریت کی تکمیل ہے۔

PMLN

پاکستان

اسلام آباد

26th Constitutional Amendment