Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

نواز شریف اور مریم نواز کا دورہ برطانیہ شیڈول ہوگیا

نواز شریف جمعے کو یو اے ای، برطانیہ امریکا اور یورپ کے دورہ پر روانہ ہوں گے۔
شائع 22 اکتوبر 2024 08:39am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورہ برطانیہ شیڈول ہوگیا۔

نواز شریف جمعے کو یو اے ای، برطانیہ امریکا اور یورپ کے دورہ پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف جمعے کو لاہور سے روانہ ہوں گے اور وہ ایک رات دبئی میں قیام کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف ہفتے کو لندن پہنچیں گے، 2 دن قیام کے بعد منگل کو امریکا روانہ ہوجائیں گے۔ نواز شریف امریکا میں 4 دن قیام کے بعد واپس لندن پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نومبر کے پہلے ہفتے میں لندن پہنچیں گی۔ نواز شریف اور مریم نواز شریف اکٹھے یورپ کا دورہ کریں گے۔

PMLN

پاکستان