Aaj News

پیر, اکتوبر 21, 2024  
17 Rabi Al-Akhar 1446  
لائیو

آئینی ترمیم لاگو، چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل شروع

اسپیکرقومی اسمبلی نے پارلیمانی لیڈرزسے کمیٹی ارکان کے نام طلب کرلیے
شائع 21 اکتوبر 2024 01:25pm

صدر مملکت کے دستخط کرنے کے ساتھ ہی 26 ویں آئینی ترمیم لاگو ہونے کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کیلٸے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا عمل شروع ہوگیا۔ اسپیکرقومی اسمبلی نے پارلیمانی لیڈرزسے کمیٹی ارکان کے نام طلب کرلیے۔

ذرائع کے مطابق تعیناتی کیلٸے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کاعمل شروع ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کیلٸے8ارکان قومی اسمبلی،4سینیٹ سے لٸے جاٸینگے۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون سے تین سینٸرججزکا پینل طلب کیا جاٸےگا اور کمیٹی ججزکےپینل میں سےچیف جسٹس کاانتخاب عمل میں لائے گی۔

صدر آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ آئینی ترمیم بل 2024 ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا۔

پاکستان

Constitutional amendment

26th Constitutional Amendment