Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو منتقل

کومت پنجاب نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898ء میں ترمیم کر دی
شائع 21 اکتوبر 2024 01:01pm

حکومت پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دیدیا۔

پنجاب اسمبلی سے مسودہ قانون کی منظوری کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرزضرورت کے مطابق 30دن تک دفعہ 144 لگا سکیں گے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب کو 90 دن تک دفعہ 144کے نفاذ کا اختیار دیا گیا ہے۔ 90 دن سے زائدعرصہ کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار کابینہ کے پاس ہوگا۔ حکومت پنجاب نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898ء میں ترمیم کر دی.

پاکستان

punjab

section 144 imposed

section 144 violation