Aaj News

پیر, اکتوبر 21, 2024  
17 Rabi Al-Akhar 1446  

میانمار کے شہر منڈالے میں چینی قونصلیٹ میں دھماکا

دھماکے سے قونصلیٹ کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، میانمار کی فوج کو باغیوں سے مزاحمت کا سامنا
اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2024 12:05am

جنوب مشرقی ایشیا کے ملک میانمار میں جمعہ کو چینی قونصلیٹ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔ دو منزلہ عمارت میں ہونے والے دھماکے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

میانمار کی فوج نے بتایا ہے کہ فارنزک لیب بھی کام کر رہی ہے پوچھ گچھ کی تیاری بھی کی جارہی ہے۔ کسی بھی شخص یا گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ دھماکا ملک کے دوسرے بڑے شہر منڈالے میں واقع چینی قونصل خانے میں ہوا۔

میانمار میں کئی باغی گروپ کام کر رہے ہیں۔ فوج اُنہیں کچلنے کی کوشش میں مصروف رہی ہے۔ اقلیتی گروپوں پر مشتمل مسلح گروپوں نے میانمار کی فوج کو ناکوں چنے چبوائے ہیں۔

میانمار میں قائم فوجی حکومت کو چین کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ فوج نے 2021 میں آنگ سانگ سوچی کی منتخب حکومت کو برطرف کرکے اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا۔

investigation

Blast

Myanmar

MANDALAY