Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئینی ترمیم کا دن مبارک ہو، مولانا کا شکر گزار ہوں، بلاول بھٹو

سربراہ جے یو آئی نےاپنے سینیٹرزکو پہنچنے کی ہدایت کی ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی
شائع 20 اکتوبر 2024 03:39pm

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک گفتگو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو 26 ویں آئینی ترمیم مبارک ہو، سربراہ جے یو آئی کا جتنا شکریہ ادا کروں وہ ناکافی ہے۔

بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ کے احاطے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مولاناکا شکر گزارہوں انھوں نےاپنے سینیٹرزکو پہنچنے کی ہدایت کی۔

ان کہنا تھا کہ آئینی ترمیم میں کوئی متنازع پوائںٹ نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان کا کردار تاریخ یاد رکھے گی، ہم سب کا ایک ہی پلان ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ بہت بڑا دن ہے، ہم سیاسی اتفاق رائے سے آئینی سازی کرنے جارہے ہیں، حکومت اور اپوزیشن کی مذاکرات میں شامل جماعتیں متفق ہیں، بل کے مسودے پرکوئی اعتراض نہیں رہا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جولوگ آج ووٹ نہ دئیں لیکن مسودہ سے اعتراض نہیں ہونا چاہے، اپوزیشن میں ہوتے ہوئے مولانا فضل الرحمان بہترین کردارادا کیا، مولانا فضل الرحمان دو ماہ سے کام کررہے ہیں، تحریک انصاف نے جواعتراض کیے وہ سب شامل کردیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان سے طے کیا تھا کہ اپنی تجویز دینی تھیں، تحریک انصاف کے ردعمل بہت افسوس ناک بات ہے، کمیٹی بنائی، اے پی سی بلائی اور مشاورت کی گئی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہرفورم اپنا آئنی ردعمل نہیں دیا، تحریک انصاف ساتھ ہو یا نہ ہو اب جلد بازی کا طعنہ نہیں دے سکتے، جتنا انتظار اور محنت کرسکتے تھے کر لیا، آج ہر حال میں یہ کام پورا ہونے جا رہا ہے۔

PMLN

پاکستان

26th Constitutional Amendment