Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وانیہ ریاض پشاوریونیورسٹی میں سائیکل پرآنےوالی واحد طالبہ

ہاسٹل کےباہرلڑکیاں بھی مجھے دیکھ کرحیران تھیں, وانیہ ریاض
شائع 20 اکتوبر 2024 02:26pm
The only student to ride a bicycle in face of a sense of freedom and challenges - Aaj News

خیبرپختونخوا کے ضلع مردان سے تعلق رکھنے والی وانیہ ریاض پشاور یونیورسٹی میں سائیکل پر روزانہ آنے والی واحد لڑکی ہے۔

وانیہ کہتی ہے کہ بچپن سے سائیکل چلانے کا شوق تھا چونکہ ہاسٹل اور ڈپارٹمنٹ میں فاصلہ کافی ہے تو اپنی سائیکل پرآنا شروع کردیا۔

وانیہ ریاض کہتی ہیں کہ ہاسٹل کےباہرلڑکیاں بھی مجھے دیکھ کرحیران تھیں، میری سائیکل صرف سواری نہیں خودمختاری کا احساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی سائیکل پرسوار ہوکر10منٹ میں ڈپارٹمنٹ پہنچ جاتی ہوں، گاؤں میں بھی لوگ باتیں کرتے تھے، چیلنجز اور مشکلات ہوتی ہیں لیکن ہار نہیں مانی۔

پاکستان

peshawar