Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہورپولو کلب میں پہلی بارخواتین کے درمیان نیزہ بازی کا میلہ

ملک بھرسے تیرہ ٹیمیں ان ایکشن رہیں
شائع 20 اکتوبر 2024 11:47am
Equestrian women perform brilliantly in javelin - Aaj News

لاہورمیں سرپٹ دوڑاتی گھڑسوارخواتین نےکمال مہارت کےساتھ نیزہ بازی کا شاندارمظاہرہ کرکےسب کو حیران کردیا۔

لاہورپولو کلب میں پہلی بارخواتین کے درمیان نیزہ بازی کا میلہ سجا جس میں ملک بھرسے تیرہ ٹیمیں ان ایکشن رہیں۔ سرپٹ دوڑاتی گھڑسوارخواتین نےنیزہ بازی کا شاندار مظاہرہ کرکےماحول کو گرما دیا۔

خواتین کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں حصہ لینےسےثابت کیا ہےکہ اس کھیل میں خواتین مردوں سےکم نہیں ہیں۔ آخرمیں نیزہ بازی میں نمایاں کارکردگی دکھانےوالی خواتین میں انعامات تقسیم کئےگئے۔

پاکستان

lahore