Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 19, 2024  
15 Rabi Al-Akhar 1446  

آئینی ترامیم پر اتفاق رائے کیلئے مشاورت تیز، بیرسٹر گوہر اور بلاول کی فضل الرحمان سے ملاقات

پی ٹی آئی وفد کی قیادت بیرسٹرگوہر اور پیپلز پارٹی وفد کی قیادت بلاول کررہے ہیں۔
اپ ڈیٹ 19 اکتوبر 2024 02:46pm

اسلام آباد: 26 ویں آئینی ترامیم پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے مشاورت کا عمل تیز ہوگیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچا اور مشاورت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کےسربراہ اختر مینگل سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔

بلاول بھٹو کے ہمراہ نوید قمر، مرتضیٰ وہاب اور شیری رحمان تھیں جبکہ پی ٹی آئی وفد میں بیرسٹرگوہر،سلیمان اکرم راجہ اوراسد قیصر سمیت دیگر شامل تھے۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا بھی وفد کے ہمراہ تھے۔

واضح رہے کہ آئینی ترمیم کے معاملے میں سیاسی ہلچل مچی ہوئی ہے۔ اس سے قبل شہباز شریف بغیر پروٹوکول کے مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے تھے لیکن مذاکرات ناکام ہوئے اور اس کے بعد مولانا کا سخت ردعمل بھی سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے سنجیدہ رویہ اختیار نہیں کیا تو مشاورت کا عمل روک دیں گے۔

آئینی ترمیم: وفاقی کابینہ کا اجلاس دومرتبہ تاخیر کا شکار

آئینی مسودہ تیار ہے، کابینہ سے منظوری کے بعد سینیٹ میں پیش ہوگا، عرفان صدیقی

https://www.aaj.tv/news/30417579/

پاکستان

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

jamiat ulema e islam