Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی ٹی ڈی کے پنجاب کےمختلف شہروں میں 129 آپریشن

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد گرفتارکر لیے گئے، ترجمان
شائع 19 اکتوبر 2024 10:51am

پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی نے 129 چھاپوں کے دوران سات مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور، بھکر، اٹک وہاڑی،بہاولپور اور جھنگ میں کی گئیں۔ ترجمان کے مطابق چھاپوں کے دوران 7مبینہ دہشتگرد گرفتار کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق بھکرسے فتنہ الخوارج کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار ہوئے۔ ترجمان کے مطابق دھماکہ خیز مواد،9 ڈیٹونیٹر ،9 فٹ حفاظتی فیوز،گولیاں، اسلحہ،2 آئی ای ڈی بم ،موبائل اور نقدی برآمد کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت حیات اللہ، شین خان، محمد صدیق، ظہوراحمد، اکرام خان، مبشرعلی، خان کے نام سے ہوئی، دہشت گرد مختلف مقامات پر کاروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

پاکستان

CTD

CTD operation