Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول کی مولانا سے ہنگامی ملاقات، پی ٹی آئی وفد دوسرے کمرے میں انتظار کرتا رہا

شہباز شریف رات گئے بغیر کسی پروٹوکل کے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ کے گھر پہنچے تھے۔
شائع 18 اکتوبر 2024 06:12pm

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے درکارنمبرز پورا کرنے کے لیے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے گھر پہنچ اور مختصر دورانیہ کی اہم ملاقات کرکے روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی وفد کے بعد وزیراعظم شہبازشریف رات گئے بغیر کسی پروٹوکول کے مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچے گئے تھے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ملاقات کے دوران دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب بلاول کو پتا چلا کہ پی ٹی آئی کا وفد دوسرے کمرے میں موجود ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بلاول کی ملاقات کے وقت پی ٹی آئی وفددوسرےکمرےمیں موجودتھا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹونے پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کی خواہش کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی وفد اگریہاں ہے وہ ابھی ان سے ملناچاہوں گا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد نے پی پی رہنما کے ساتھ مشترکہ ملاقات سے انکارکردیا، بلاول نے فضل الرحمان کوآئینی عدالت کیلئےقائل کرنےکی کوشش کی۔ بلاول بھٹوکےواپس جانےکےبعدپی ٹی آئی وفدکی دوبارہ ملاقات شروع ہوگئی۔

بلاول بھٹو مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ سے واپس روانہ ہوں گے۔ بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد سے حیدر آباد جائیں گے۔

پاکستان

Maulana Fazal ur Rehman

proposed constitutional amendments

26th Constitutional Amendment

BILAWAL ZARDARI

Constitutional Amendments Draft