Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں تاجر کے گھر بڑی واردات، 16 کروڑ مالیت کے زیوارت، نقدی چوری

ہلخانہ گھر سے باہر تھے جب چور کچن کے بیرونی دروازے کی جالی کاٹ کر گھر میں داخل ہوئے، پولیس
اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2024 02:59pm

لاہورمیں گھر میں چوری کی بڑی واردات۔۔ چور 16 کروڑ 5 لاکھ مالیت کے زیورات اور نقدی لے اڑے پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا۔

پولیس کے مطابق ساندہ ریواز گارڈن کی رہائشی نادیہ عمران اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر سے باہر تھے۔چور کچن کے بیرونی ایک دروازے کی جالی کاٹ کر گھر میں داخل ہوئے۔

گھر سے 575 تولہ اطلائی زیورات، 150 تولہ چاندی اور 40 لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوئے۔ چور رات کو داخل ہوئے اور لوٹ مار کرکے فرار ہو گئے۔

پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا جبکہ مدعی نادیہ عمران کا کہنا ہے کہ میرا اور میری تمام بہنوں کا زیور والدین کے گھر پڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ والدین مجھے ملنے کے لیے بحریہ ٹاؤن آئے، پیچھے سے چور گھر کا صفایا کر گئے، اعلی پولیس افسران نوٹس لیکر میرے مقدمہ کے ملزمان کو گرفتار کروائیں۔

پاکستان

lahore