Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں محکمہ صحت کے ملازمین کیلئے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی

شعبہ صحت کے تمام ملازمین بشمول ڈاکٹرز،نرسز پر پابندی ہو گی، نوٹی فکیشن
شائع 18 اکتوبر 2024 10:47am

محکمہ صحت پنجاب نے اپنے تمام ملازمین کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر کڑی پابندیاں عائد کر دیں۔

کوئی بھی ملازم سرکاری ڈکومنٹس پبلک نہیں کر سکے گا, سیاسی، سماجی و دینی موضوعات پر بھی سوشل میڈیا پر بحث میں حصہ نہیں لے سکے گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق شعبہ صحت سے منسلک ملازم کوئی بھی ڈاکومنٹس پبلک نہیں کرسکتا، محکمہ صحت کا عملہ سیاسی دینی و سماجی بحث و مباحثہ پر پوسٹ نہیں کرے گا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ملازمین کے سوشل میڈیا کی کڑی مانیٹرنگ ہوگی، پابندی نہ کرنے والوں کو نوکری سے برخواست کردیا جائے گا۔

پاکستان

punjab

social media

CM Punjab Maryam Nawaz