Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

تاجروں کو لوٹ مار سے بچانے والے سادہ لباس اہلکار کے قاتل پولیس مقابلے میں ہلاک

ہلاک ملزمان مبینہ طور پر شہید اہلکار عبدالغفار کے قتل میں ملوث تھے، ترجمان پولیس
شائع 18 اکتوبر 2024 09:19am

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں اقبال مارکیٹ کے علاقے میں پولیس نے دوران آپریشن دو ملزمان کو ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ برآمد ہوا۔ ہلاک ملزمان مبینہ طور پر شہید اہلکار عبدالغفار کے قتل میں ملوث تھے۔

واضھ رہے کہ پولیس اہلکار عبدالغفار کو گزشتہ روز ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے شہید کیا تھا۔ دوسری جانب گلستان جوہر منور چورنگی کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی ہوگیا۔

قریب موجود نجی سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ڈاکو مارا گیا۔ پولیس کےموقع پر پہنچنے کے بعد دوسرے ڈاکو سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس نے دوسرے ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پاکستان

sindh

Sindh Police