22 مخصوص نشستوں کا فیصلہ کل ہوگا، حکومت کا دو تہائی اکثریت کا دعویٰ
ان نشستوں کو پہلے الاٹ کردیا گیا تھا لیکن سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعدخالی یا متنازعہ قراردیا گیا
وفاقی حکومت کل مخصوص نشستوں کے لیے پرعزم ہے حکومت نے مخصوص نشستوں کے حصول کے لئے الیکشن کمیشن سے امید باندھ لی ہے۔
تمام جماعتوں نے مخصوص نشستوں پر معطل اراکین کو پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی بلا لیا گیا ہے۔ کل اسپیکر کے خطوط پر الیکشن کمیشن سے بحالی کی صورت میں ارکان ایوان میں حاضر ہونگے۔
22 مخصوص نشستوں پر حکومت نے ترامیم کے لیے دو تہائی اکثریت سے زائد ووٹ حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
یاد رہے کہ ان نشستوں کو پہلے الاٹ کردیا گیا تھا لیکن سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعدخالی یا متنازعہ قراردیا گیا تھا 22 متنازعہ نشستوں میں15مسلم لیگ ن کو پہلے مختص کی گئی تھیں، پیپلزپارٹی کے حصے میں 4مخصوص نشستیں آئی تھیں جبکہ جے یو آئی ف کو 3مخصوص نشستیں الاٹ کی گئی تھیں۔
parliment house
reserved seats
Special Parliamentary Committee
مقبول ترین
Comments are closed on this story.