Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا تمام سرکاری اداروں کی رہائشی کالونیوں میں بجلی کے میٹر لگانے کا فیصلہ

مختلف محکموں کے مالی معاملات سمیت کے الیکٹرک کے واجبات کے حوالے سے بھی غور کیا گیا
شائع 17 اکتوبر 2024 10:47pm

حکومت سندھ نے تمام سرکاری اداروں کی رہائشی کالونیوں میں بجلی کے میٹر لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ اور وزیر بلدیات سعید غنی کی زیر صدارت کیبنیٹ کی سب کمیٹی برائے فنانس کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں مختلف محکموں کے مالی معاملات سمیت کے الیکٹرک کے واجبات کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں دونوں صوبائی وزرا نے متفقہ طور پر اسٹیٹ لائف بلڈنگ میں واقع لیبر ڈیپارٹمنٹ دفتر کے پانی اور بجلی کے واجبات کی مد میں رقم کی منظوری دی اور تمام سرکاری اداروں کی رہائشی کالونیوں میں بجلی کے میٹر لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

electricity

Sindh government

sindh cabinet

sindh

electricity bill