Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جسٹس گل حسن، جسٹس طارق محمود، جسٹس ارباب محمد کی کورٹ کی کازلسٹ منسوخ

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ڈینگی کے باعث ڈاکٹرز کے مشورے پر بیڈ ریسٹ پر ہیں
شائع 17 اکتوبر 2024 10:37am

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی کورٹ کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی ہے جس کے بعد وہ آج اور کل کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ڈینگی کے باعث ڈاکٹرز کے مشورے پر بیڈ ریسٹ پر ہیں۔ واضح رہے کہ 10 اکتوبر کو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے تھے۔ جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا تھا۔

علاوہ ازیں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی کورٹ میں بھی ایک ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری آج سے 23 اکتوبر تک مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر بھی مقدمات کی سماعت کے لیے آج دستیاب نہیں ہوں گے۔ جسٹس بابر ستار پہلے ہی اس ماہ کے اختتام تک ایک مہینے کی چھٹی پر ہیں جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کیسز کی سماعت کر رہے ہیں۔

پاکستان

Lahore High Court