Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ میں آئینی ترمیم کیخلاف دائر درخواستیں واپس لینے پر کیس خارج

عابدزبیری سمیت بارکونسل کے 6 ممبران نےدرخواست دائر کی تھی
شائع 17 اکتوبر 2024 10:20am

سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف دائر درخواست واپس لینے کی استدعا پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے درخواستیں واپس لینے پر کیس خارج کردیا۔

سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

واضح رہے کہ عابدزبیری سمیت بارکونسل کے 6 ممبران نےدرخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزاران کی جانب سے حامد خان نے سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

حامد خان کی سپریم کورٹ میں داٸر درخواست واپس لینے کی استدعا کی۔ حامد خان کے وکیل نے کہا کہ ہم درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔

جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ’کیا آپ کوصرف درخواست واپس لینے کیلئے وکیل کیا گیا، عابدزبیری خود بھی درخواست واپس لے سکتے تھے، اعتراضات کیساتھ دوسری درخواست بھی مقرر ہے‘۔

اس پر وکیل حامد خان نے کہا کہ ہم دونوں درخواستیں واپس لیتے ہیں۔ بعدازاں سپریم کورٹ نے درخواستیں واپس لینے پر خارج کر دیں۔

Supreme Court

پاکستان

Supreme Court of Pakistan