Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی عرب میں نسوار کے کارخانے پر چھاپہ، 217 کلو نسوار ضبط

پکڑے جانی والی نسوار بازار میں سپلائی کرنے کے لیے تیار تھی, رپورٹ
شائع 17 اکتوبر 2024 08:42am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی طور پر قائم نسوار کے کارخانے کو سیل کر کے بھاری مقدار میں نسوار ضبط کرلی گئی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق جدہ میونسپلٹی کی جانب سے نسوار کے غیر قانونی کارخانے پر چھاپہ مارا گیا جس دوران 217 کلو نسوار ضبط کرلی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پکڑے جانی والی نسوار بازار میں سپلائی کرنے کے لیے تیار تھی۔

رپورٹ کے مطابق چھاپے کے دوران کئی غیرملکیوں کو حراست میں کیا گیا ہے، ان افراد نے اپنی رہائش گاہ کو نسوار بنانے کا کارخانہ بنا رکھا تھا جب کہ وہاں نسوار کے علاوہ شیشہ فلیور بھی تیار کیے جارہے تھے۔

نسوار پر ہونے والی تحقیق میں حیرت انگیز انکشافات

حکام کے مطابق ضبط شدہ نسوار کو تلف کردیا گیا ہے اور غیر ملکیوں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Saudia Arabia

naswar

snuff