Aaj News

جمعرات, اکتوبر 17, 2024  
13 Rabi Al-Akhar 1446  

قاتلانہ حملے کا خدشہ، پریانکا چوپڑا کے شوہر اسٹیج چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے

پراگ میں سیکیورٹی ٹیم نے لیزر لائٹ سے نشانہ لینے والے کو شناخت کرکے فوری طور پر وینیو سے نکال دیا
شائع 17 اکتوبر 2024 12:35am

بھارتی اداکارہ پرینکا چوپڑا کے شوہر نِک جونس چیک جمہوریہ کے دارالحکومت پراگ میں ایک کنسرٹ کے دوران لیزر لائٹ سے نشانہ لیے جانے پر اسٹیج سے اترے اور وینیو سے باہر چلے گئے۔ نک جونس نے اس واقعے پر اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

حال ہی میں پراگ میں کنسرٹ کے دوران جب لیزر لائٹ پڑی تو نک جونس نے اپنی سیکیورٹی ٹیم کو مطلع کیا اور کنسرٹ تھوڑی دیر کے لیے روک دیا گیا۔ نک کے ساتھ اسٹیج پر بھائی کیون اور جو بھی موجود تھے۔ وہ دونوں اسٹیج ہی پر رہے۔ سیکیورٹی ٹیم نے لیزر لائٹ سے نک جونس کو نشانہ بنانے والے کو فوراً شناخت کرلیا اور ہال سے باہر لے گئے۔

اس واقعے کی ویڈیو بہت سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی۔ مداحوں نے ویڈیو تیزی سے شیئر کی اور اس حوالے سے تشویش کا اظہار بھی کیا۔ مداحوں نے اس بات پر سکون کا سانس لیا کہ نک جونس اور اُن کے بھائی محفوظ رہے۔

Priyanka Chopra

NICK JONAS

laser light

LEAVING STAGE RAPIDLY

PRAGUE

SECURITY TEAM