Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

حزب اللہ کا گھات لگا کر اسرائیلی فوج پر بڑا حملہ، 5اسرائیلی فوجی ہلاک

متعدد اسرائیلی ہیلی کاپٹرز نے ہلاک اور زخمی فوجیوں کو لبنانی علاقے سے نکالا
اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2024 07:48am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

حزب اللہ نے اسرائیل کو ڈرون حملے کے بعد ایک بڑا دھچکا دیا ہے، لبنانی عسکری تنظیم نے رمیہ میں گھات لگا کر اسرائیلی فوج پر حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں5 فوجی ہلاک اور 50 زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق متعدد اسرائیلی ہیلی کاپٹرز نے ہلاک اور زخمی فوجیوں کو لبنانی علاقے سے نکالا، 49 اسرائیلی فوجیوں کو حیفا کے کے رمبم اسپتال اور بینلسن اسپتالوں میں شفٹ کیا گیا ہے۔

اسرائیل کا جنوبی لبنان کے حزب اللہ کمانڈر کو مارنے کا دعویٰ

ترک میڈیا کے مطابق مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کم از کم پانچ اسرائیلی فوجی ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ہلاک شدگان کو تل ابیب میں واقع اسرائیل کے سب سے بڑے اسپتال شیبا میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا۔

Hezbollah

Israel's Attack in Lebanon

Israeli Soldiers Injured

Israeli Soldiers Dead

Ramyeh

Ramya

Ambush on Israeli Army