Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی وزیر خارجہ کو لینے خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

بھارتی وزیر خارجہ اور ان کی ٹیم کے ارکان آج شام بھارت واپس روانہ ہوں گے
شائع 16 اکتوبر 2024 02:39pm

بھارتی وزیر خارجہ جے ایس شنکر کو لینے کے لیے بھارتی فضائیہ کا خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق، جے شنکر کو اسلام آباد چھوڑ کر خصوصی طیارہ کل بھارت واپس روانہ ہوا تھا، جسے انڈین ایئر فورس کے طیارے نے لاہور کے نزدیک بھارتی شہر امرتسر میں اتارا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی طیارہ امرتسر ایئرپورٹ پر پارک کیا گیا تھا، اور اب یہ انہیں لینے کے لیے واپس اسلام آباد کے نور خان ایئر بیس پہنچ چکا ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ اور ان کی ٹیم کے ارکان آج شام بھارت واپس روانہ ہوں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ جے ایس شنکر اور دیگر ارکان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد آئے تھے، جہاں انہوں نے علاقائی امن و استحکام کے موضوعات پر بات چیت کی۔ اس اجلاس میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی اور عالمی چیلنجز کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا۔

india

پاکستان

SCO SUMMIT