Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

14 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا سوتیلا باپ گرفتار

ڈاکٹر نے بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی ہے
اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2024 12:49pm

لاہورمیں پولیس نے 14 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے سوتیلے باپ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں 14 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تحقیقات کے مطابق ملزم بچی کا سوتیلا باپ ہے، ایک سال سے اس کے ساتھ زیادتی کر رہا تھا، بچی کی طبیعت خراب ہونے پر اسے ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا اور والدہ کے پوچھنے پر بیٹی نے زیادتی کے متعلق بتایا۔

ڈاکٹر نے بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی ہے، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔

پاکستان

lahore