Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شنگھائی کانفرنس میں شہباز شریف کا افتتاحی خطاب، اہم نکات ایک نظر میں

سیاحتی روابط اور گرین ڈویلپمنٹ کے شعبوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے
شائع 16 اکتوبر 2024 11:09am

وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون کانفرنس کے سربراہی اجلاس میں افتتاحی خطاب میں میں اجلاس کے انعقاد ایک اعزاز قرار دیا، جس میں شریک رہنماوں کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے مندرجہ ذیل امور پر تبادلہ خیال کیا؛

سیاحتی اور گرین ڈویلپمنٹ: سیاحتی روابط اور گرین ڈویلپمنٹ کے شعبوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

دہشت گردی کا مسئلہ: افغان سرزمین کا دہشت گردی کے لیے استعمال روکنے کا مطالبہ کیا۔

ٹرین اور توانائی کے شعبے: خطے میں ٹرانسپورٹ اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے مواقع کی نشاندہی کی۔

بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ: علاقائی ترقی کے لیے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو انتہائی اہم قرار دیا۔

غربت کا خاتمہ: غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا، اور غربت کو معاشی اور اخلاقی مسئلہ قرار دیا۔

موسمیاتی تبدیلی: موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات کو اہم چیلنج سمجھا، اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت کا ذکر کیا۔

تجارت اور سرمایہ کاری: رکن ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

پاکستان

SCO SUMMIT