Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

وہاڑی سے لاہور جانے والی فیملی کی کار کو حادثہ، میاں بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق

واقعہ میں ان کی 25 سالہ بیٹی علیزہ شدید زخمی ہوگئی۔
شائع 16 اکتوبر 2024 10:14am

وہاڑی کے علاقہ لڈن میں افسوس ناک حادثہ میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر دکانوں سے ٹکرا گئی،حادثہ میں میاں بیوی سمیت 3افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

لڈن سبزی منڈی کے قریب ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث تیز رفتار کار بے قابو ہو کر دکانوں سے ٹکرا گئی۔ المناک حادثہ میں حاصل پور کے رہائشی محمد ایوب ان کی بیوی ناہید اور قریبی عزیز کار ڈرائیور محمد عمر موقع پر دم توڑ گئے۔

واقعہ میں ان کی 25 سالہ بیٹی علیزہ شدید زخمی ہوگئی۔ تینوں لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال حاصل پور جبکہ زخمی خاتون کو ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی منتقل کردیا گیا۔

حادثہ کا شکار ہونیوالی فیملی لاہور سے حاصل پور واپس گھر جا رہی تھی

پاکستان

punjab

Road Accident