Aaj News

منگل, اکتوبر 15, 2024  
12 Rabi Al-Akhar 1446  

پاکستان نے کب اور کون سی بین الاقوامی کانفرنسز کی میزبانی کی ہے

پاکستان میں منعقدہ بین الاقوامی اور علاقائی کانفرنسوں کی تاریخ ملک کی عالمی اسٹریٹجک اہمیت کو ظاہر کرتی ہے
شائع 15 اکتوبر 2024 08:30pm

پاکستان بین الاقوامی سطح پر بڑی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے اور اس نے کئی بڑے بڑے ایونٹس کی میزبانی کی ہے۔

1974 میں دوسری اسلامی سربراہی کانفرنس لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں مسلم دنیا کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

اس کانفرنس نے اسلامی ممالک کے درمیان سیاسی اور اقتصادی اتحاد کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان میں سرمایہ کاری جاری رکھنے، اسٹریٹجک تعاون بڑھانے کا چینی اعلان

پاکستان نے جنوبی ایشیائی علاقائی کانفرنسوں کی میزبانی بھی کی ہے۔

دسمبر 1988 میں چوتھی سارک کانفرنس اسلام آباد میں ہوئی، جس نے تجارت، تعلیم، اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں میں علاقائی تعاون کو فروغ دیا۔

مارچ 2022 میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا 48 واں اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں پاکستان نے عالمی سطح پر مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کو اجاگر کیا۔

اب اکتوبر 2024 میں شنگھائی تعاون تنظیم کی میزبانی کا شرف پاکستان کو ملا ہے۔

ایس سی او سربراہان کا اجلاس اسلام آباد میں ہورہا ہے، جس میں رکن ممالک کے درمیان علاقائی سیکیورٹی، اقتصادی، اور سیاسی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاکستان میں منعقدہ بین الاقوامی اور علاقائی کانفرنسوں کی تاریخ ملک کی عالمی اسٹریٹجک اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔

پاکستان

SCO SUMMIT