Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

نوازشریف نے انٹرویو میں پاکستان کی غلطیوں کا ذکر کیا، کہا جلد مل بیٹھ کر بات کریں گے، برکھا دت

نواز شریف کا کہنا تھا ایس سی او اجلاس میں مودی بھی آتے تو اچھا ہوتا، ملاقات کے بعد بھارتی صحافی کا انٹرویو
اپ ڈیٹ 15 اکتوبر 2024 02:14pm
Inside story of meeting between Nawaz Sharif and Barkha Dutt - Aaj News

بھارت کی معروف صحافی برکھا دت نے آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے اپنی غلطیوں کا بھی ذکر کیا، کہا جلد مل بیٹھ کر بات کریں گے۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف نے بھارتی صھافی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امید کرتا ہوں بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے بہت جلد ملاقات ہوگی

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر لاہور میں بھارت کی معروف صحافی برکھا دت نے آج نیوز کے پروگرام ’اسپاٹ لائٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرویو کے دوران نوازشریف نے اپنی غلطیوں کا بھی ذکر کیا لیکن کیا اسٹیبلشمنٹ بھی تسلیم کرتے ہے کہ لاہور اعلامیہ کی خلاف ورزی ہوئی؟

انھوں نے کہا کہ میں شروع سے کہتا آیا ہوں کہ ہمارے تعلقات بہتر ہونے چاہیئے تھے میں بھارت سے اچھے تعلقات کا حامی رہا ہوں، بڑا اچھا ہوتا کہ مودی بھی پاکستان آتے۔ نوازشریف نے کہا کہ جلد ہی موقع ملے گا جب ہم مل بیٹھ کر بات کریں گے۔

بھارت صحافی نے کہا کہ ہم جاتے نہیں ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر نہیں ہیں، ہمارے درمیان تجارت بند ہے، دونوں ممالک کے ہائی کمشنرز مختص نہیں کئے گئے ہیں، میں خود اٹاری واہگہ سے چل کر آئی ایک وقت تھا کہ وہاں 500 ٹرک چلتے تھے۔

برکھا دت نے کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پتہ ہے کہ پاک بھارت تعلقات اس طرح کے نہیں جیسے ہونے چاہیئے تھے جے شنکر کا پاکستان آنا ایک بہت بڑی بات ہے اور یہ ایک معمولی بات بھی نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ جب مودی جی نے اقتدار سنبھالا تو نواز شریف نے انکو مبارک دی جس کا نریندر مودی نے نرم انداز میں جواب بھی دیا لیکن ساتھ ساتھ انھوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ اور مجھے لگتا ہے کہ جے شنکر بھی اپنی تقریرمیں دہشتگردی پر بات کریں گے۔

نواز شریف کا بھارتی صحافی کو انٹرویو

سابق وزیرِاعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ امید کرتا ہوں بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے بہت جلد ملاقات ہوگی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر لاہور میں بھارت کی معروف صحافی برکھا دت کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد نواز شریف نے کہا اچھا ہوتا کہ مودی خود ایس سی او اجلاس میں شرکت کرتے۔

سابق وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ میں بھارت سے ہمیشہ اچھے تعلقات کا متمنی رہا ہوں۔ قوی امید ہے دو طرفہ تعلقات جلد بحال ہوں گے۔

Nawaz Sharif

Narendra Modi

SCO SUMMIT

BARKHA DUTT