Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رشتے سے انکار پر 18 سالہ لڑکی قتل

لڑکی کو بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا
شائع 14 اکتوبر 2024 05:32pm

نوشہرہ میں رشتے سے انکار پر 18 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق پبی سبزی منڈی کے قریب مقتولہ اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر جا رہی تھی، موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم حمید نے مقتولہ کے رشتہ سے انکار پرفائرنگ کی۔

پوسٹ مارٹم کے بعد میت ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

punjab

Nowshera

Murder

Punjab police

murdered