Aaj News

بدھ, اکتوبر 30, 2024  
26 Rabi Al-Akhar 1446  

ڈسکوز میں کرپشن روکنے کیلئے تعینات ایف آئی اے افسران نے ہی کرپشن شروع کردی

ڈسکوز میں ایف آئی اے افسران کی مدد سے بدعنوانیوں کا سلسلہ جاری ہے، وزارت داخلہ کا پاور ڈویژن کو خط
شائع 13 اکتوبر 2024 09:28pm

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں (ڈسکوز) میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے افسران کی تعیناتیوں سے بھی کرپشن نہ رک سکی، بلکہ اُلٹا ایف آئی اے افسران ہی ڈسکوز کے ساتھ مل گئے۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے پاور ڈویژن کو ایک خط لکھا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ڈسکوز میں ایف آئی اے افسران کی مدد سے بدعنوانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

خط کے متن کے مطابق ڈسکوز میں بدانتظامی اور کرپشن دائمی مسئلہ رہا ہے، ڈسکوز میں کرپشن روکنے کے لیے حکومت نے متعدد اقدامات کیے۔ مؤثر نگرانی کے لیے ڈسکوز میں ایف آئی اے افسران تعینات کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک ایف آئی اے افسران کو ڈسکوز میں لگانےکے مطلوبہ فوائد نہ مل سکے۔

اس حوالے سے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی ڈسکوز میں کرپشن کی تحقیقات کرے گی، کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری پاور اور ایف آئی اے کے اعلیٰ افسر شامل ہیں۔

corruption

FIA

discos