Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈاکووں کےخوف سے کچے کی 50 چوکیوں سے اہلکار ڈیوٹی چھوڑ کر چلے گئے

کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائے گئے مورچے اور او پی ویرانی کا منظر پیش کرنے لگے۔
شائع 13 اکتوبر 2024 02:54pm

صادق آباد میں اغوا برائے تاوان اور جرائم کی بڑھتی وارداتیں کی اصل وجہ سامنے آگئی۔ کچےکے ڈاکووں کے خوف سے پولیس نے اپنے مورچے چھوڑدئیے اور اہلکار مورچوں سے ڈیوٹی چھوڑ کر چلے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کچے کے علاقے میں قائم 50 سے زائد مورچے ڈاکووں کےڈر سے خالی ہوگئے ہیں، پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد ملازمین نے ڈیوٹی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

مورچے خالی ہونے سے کچے کے ڈاکو باآسانی کچے سے پکے آنے لگے۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائے گئے مورچے اور او پی ویرانی کا منظر پیش کرنے لگے۔

پولیس کے موثر گشت نہ ہونے کی وجہ سے اغوا برائے تاوان اور جرائم کی وارداتوں میں بے بناہ اضافہ ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مورچوں میں تعینات پولیس اہلکاروں کو پولیس لائن طلب کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جلد پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں بحال کر دی جائیں گی۔ ترجمان پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ کچے میں پولیس نفری مستقل تعینات ہے، بند پر مورچےعارضی تھے۔

پاکستان

sindh